(Fowl Typhoid) پرندوں کا بخار  

اس بیماری میں پرندوں کو تیز بخار 110 سے 113ڈگری فارن ہائیٹ تک ہوسکتا ہے۔ اس بیماری میں کثیر ، چمکدار، پیلی  پیچش  ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پرندوں میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور ان کی کلغی  پیلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

وجوہات
یہ بیماری سالمونیلا (Salmonella) جراثیم SalmonallaGalinarum سالمونیلا گیلئیریم کی وجہ سے ہوتی ہے۔

پھیلاو
یہ بیماری دوطرح سے پھیلتی ہے

  • یعنی والدین سے بچوں میں انڈوں کے ذریعے (Vertical Transmittion)۔
  • پرندوں سے پرندوں میں (Horizontal Transmittion)۔

جس میں کئی چیزیں شامل ہیں جو بیماری پھیلاتی ہیں۔

  •  جس میں مزدور جو وہاں کام کرتے ہیں۔
  •   سیر کے لیے آنے والے لوگوں سے۔
  •    گندی خوراک اور پانی سے بیمار پرندوں کو بیٹھوں سے  ۔

علامات
          بیماری زیادہ تر بڑھنے والے اور بڑے پرندوں میں پائی جاتی ہے تا ہم یہ چھوٹے چوزوں میں بھی ہوسکتی ہے۔

چھوٹے چوزوں میں علامات
          جب یہ بیماری چھوٹے چوزوں میں ظاہر ہوتی ہے تو اسکی علامات پولورم (Pullorum) بیماری سے ملتی جلتی ہیں جس میں کمزوری ، خوراک کانہ کھانا، بچوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا، سانس کی تکلیف شامل ہیں۔ اگر بچے ان انڈوں سے جوسالمونیلا سے متاثر ہوں ۔ نکالے جائیں تو وہ پہلے چند دنوں میں مر جائیں گے۔

بڑے پرندوں کی علامات
          بڑے پرندوں میں یہ بیماری تین قسم کی ہوتی ہیں۔

  • معمولی بخار(Sub-Acute)
        اس میں معمولی بخار ہوتا ہے جو لمبے عرصے تک رہتا ہے۔کبھی کبھار پرندوں میں اموات ہوتی ہے۔ انڈے دینے والی مرغیوں میں خاص طور پر انڈوں کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔
  • سخت بخار(Acute)
        اس میں پہلے پہل زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ لیکن پھر یہ کم ہو جاتی ہے ۔ پرندے خوراک کھا نا  کم کر دیتے ہیں اور انڈوں کی پیداواری شرح میں کمی ہوجاتی ہے اور پرندوں کو تیز بخار ہوتا ہے 110 سے 113 فارن ہائیٹ ۔
  • خطرناک یا مہلک بخار (Chronic)
    اس میں بھی علامات سخت بخار کی طرح ہوتی ہیں لیکن اس میں کلغی سکڑی اور پیلی ہو جاتی ہے۔

پوسٹ مارٹم علامات

  • جب ہم پرندے کا پوسٹ مارٹم کر یں تو  ہمیں درجہ ذیل علامات دکھائی دیں گی۔
  • جگر کی سوزش، جب ہوا میں رکھیں گے تو اس کا رنگ تانبے جیسا ہو جائے گا۔
  • تلی سو جھی ہوئی اور پُر خون دکھائی دیتی ہے۔
  • پھیپھڑے پیلے اور بھورے رنگ کے دکھائی دیں گے اور وہ پُر خون اور سوجے ہوئے ہوں گے۔
  • جب انتڑیوں کو کھولیں گے تو ان میں پیلے رنگ کا سیال مادہ ملے گا۔

تشخیص

          اس مرض کی تشخیص اس کی ظاہری علامات سے بھی کی جاسکتی ہے لیکن پوسٹ مارٹم اور لیبارٹری ٹیسٹ سے ہم اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

کنٹرول اور بچاؤ  

  • اس مرض کے کنٹرول کے لیے ضروری ہے کہ مرے ہوئے پرندوں کا گوشت اچھی طرح سے دفن کر دیا جائے۔
  • اگر کسی پرندے میں اس بیماری کے جراثیم موجود ہوں تو ان کو باقی پرندوں سے علیحد ہ کردیا جائے۔
  • بریڈ رفلاک کوسالمونيلا جراثیم سے پاک کیا جائے۔
  • جراثیم کش ادویات سے ہیچری  اور فارم کو صاف رکھا جائے۔

علاج

  •  اگر بیماری ظاہر ہو جائے تو سب سے پہلے پرندوں کا بخارکم کرنا چاہیے۔ اس کے لیے کوئی بھی بخار کم کرنے والی دوائی استعمال کی جاسکتی ہے مثلاً پیراسٹامول( Paracetamol) گولیاں۴سے ۵ گولیاں فی گیلن پانی میں دیں یا کال پول( calpol) شربت ۴ سے ۵ چائے کے چمچ  فی گیلن ۷پانی میں دیں۔

 سالمونیلا کو کنٹرول کرنے کے لیے درج ذیل میں سے کوئی ایک دوائی دیں۔

  • فیور ایکس ( Fura vex) ایک چائے کا چمچ فی گیلن پانی ۷ دن کے لیے دیں۔
  • سی۔ ایف- سپنشن ( C.F.Suspension) آدھا چائے کی فی گیلن پانی ۷ دن کے لیے دیں۔
  • کلورفینیکول کپسول( Chlorophenicol Capsule) پانچ سے چھ کیپسول فی گیلن پانی ۷دن کے لیے دیں۔