نئے چوزے رکھنے سے پہلے فارم کی صفائی کی اہمیت اور طریقہ کار

 فارم پر ہر بار نئے چوزے رکھنے سے پہلے سامان اور شیڈ کی صفائی بے حد ضروری ہے تاکہ مختلف بیماریاں جو پرانے چوزوں میں موجود تھیں ان کو نئے فلاک میں پھیلنے سے روکا جا سکے اور نئے چوزے اچھے صاف ستھرے ماحول میں پرورش پائیں اورمختلف خطرناک بیماریوں سے بچے رہیں ۔

فارم پر شیڈ اور سامان کی صفائی کے لیے درج ذیل طریقہ پایا جاتا ہے

  • شیڈ سے بچھائی بیٹھیں اور دوسرا سامان باہر نکال دیں پھر فرش کو پانی سے صاف کر دیں ۔
  • شیڈ کو اچھی طرح صاف کریں اور اس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں ۔
  • شیڈ میں ہر بار چونا ( سفیدی ) کر دیا جائے تو یہ بھی بہت سے جراثیم کو مارنے کا کام کرتا ہے ۔
  • کمرے سے نکالے گئے سامان کو اچھی طرح صاف کریں اور اس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں ۔
  • جراثیم کش ادویات کے طور پر پوٹاشیم پرمیگنیٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
  •   شیڈ کو دھونی ( Fumigation ) دے کر وبائی مادے سے صاف کرنا چاہیے  
  • دھونی کے کے لیے عام طور پر 17.5 گرام پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 35 ملی لیٹر فارمالین 100 کعب فٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔

نئے چوزوں کی آمد سے پہلے شیڈ کی تیاری

  • نئے چوزوں کے آنے سے پہلے صفائی کے بعد کم ازکم پندرہ دن کے لیے کمرے کو کھلا چھوڑ دیں تا کہ جراثیم ختم ہو جائیں ۔
  • سب سے پہلے شیڈکے کسی کونے یا درمیانی حصے کا انتخاب کریں جہاں کمرے میں سیدھی ہوانہ آئے ۔
  • اس حصے کی صفائی کے بعد اس میں لکڑی کا برادہ دوانچ اونچا بچھا دیں اور جگہ 0.5 مربع فٹ فی چوزہ کے حساب سے کرلیں۔
  •  اس جگہ کے اردگر حفاظتی کارڈ بورڈ(چکس گارڈ)  لگا دیں تا کہ چوزے اس سے باہر نہ جا سکیں اورانہیں مناسب درجہ حرارت ملے سات آٹھ دن بعد کارڈ بورڈ (چکس گارڈ) اٹھادیں ۔
  • گرمیوں میں کارڈ بورڈ (چکس گارڈ)  کے طور پرلوہے کی جالی بھی استعمال کی جاسکتی ہےجبکہ سردیوں میں کارڈ بورڈ ہی استعمال کرنا چاہیے تا کہ چوزوں کو  ٹھنڈ نہ لگے۔
  • لکڑی کے برادے پر اخبار کے کاغذ بچھا دیں تا کہ چوزے برادہ نہ کھا سکیں ۔ اس سے ان کی خوراک کی نالی بند ہو جائے گی ۔ اخبار دوتین دن بعد اٹھا دیں۔
  • بروڈر چوزے کے آنے سے 24 گھنٹے پہلے چلا دیں تاکہ درجہ حرارت 95 ڈگری فارن ہائیٹ(35ٰ درجہ حرارت) پورا ہوجائے بروڈر کی کارکردگی چوزے کے آنے سے تین چار دن پہلے چیک کریں۔
  • چوزوں کو فارم پر  پہنچنےکے بعد میٹھا پانی پلانا چاہیے اس سے ان کی خوراک کی نالی صاف ہو جاتی ہے۔ پانی اتنا میٹھا ہونا چاہے جتنا عام آدمی پی سکتا ہے۔
  • پانی ہمیشہ خوراک دینے سے تین گھنٹے پہلے دینا چاہیے ۔
  • چوزوں کو انڈوں سے نکلنے کے 10 سے 12 گھنٹے بعد خوراک دیں۔
  •  شروع میں چوزوں کی خوراک اخبار پر پھیلا دیں یا چھوٹے برتنوں کا استعمال کر ئے تا کہ انہیں کھانے میں آسانی ہو اور پہلہ ہفتہ باریک فیڈ کا استعمال کرئے ۔

بیماریوں کی روک تھام کے لیے  پہلے ہفتے  میں ہمیشہ  کو ئی وسیع  اثر رکھنے والی اینٹی بائیوٹک استعمال کریں۔

  • فیورازولی ڈون (Furazolidone) پندرہ سے بیس گرام فی خوراک  کا تھیلہ دیں۔ یہ خوراک میں اچھی طرح مکس نہیں ہوتی  اس لیے  ذیل میں دی گئی  دوائیوں میں سے کوئی ایک استعمال کریں۔
  • فیورازول80(Furazol) گرام فی خوراک کا تھیلا۔
  • ٹرائی برسن (Tribirsin) ایک سی سی فی گیلن پانی۔
  • ارتھیرو۔ایف زیڈ(Erythro-FZ) ایک چائے کا چمچ فی لیٹر پانی یعنی 5 چمچ فی گیلن پانی۔

نوٹ

کوئی بھی دوا سات دن سے زائد استعمال نہ کی جائے۔
سردیوں میں ادویات  کو خوراک  اور گرمیوں میں پانی میں استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔