مر غیوں میں مولٹنگ کے طریقے

مولٹنگ (Moulting)
مرغیوں کے جسم سے پرانے پروں کو مکمل اور ترتیب وار اتارنے اور نئے لانے کے عمل کو مولٹنگ کہتے ہیں۔ یہ قدرتی عمل ہے لیکن مصنوعی طور پر اسے دوبارہ پیدا وار حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مولٹنگ کے دوران مرغیوں کا وزن 25 سے 30 فیصد کم کیا جا تا ہے ۔اس دوران جسم میں موجودہ چربی استعمال ہوتی ہے اور اس عرصے میں مرغیاں انڈے نہیں دیتیں اور ان کے جسم میں انڈوں کی پیداوار کے دوران استعمال ہو نے والے اجزاء دوبارہ جمع ہوجاتے ہیں ۔

مصنوئی مولٹنگ اس وقت کی جاتی ہے جب

  • نئے چوزوں کی قیمت بہت زیادہ ہو ۔
  • خوراک بہت مہنگی ہو اور لیئرز کو 20 ہفتے تک پالنے کا خرچہ زیادہ ہو تو خوراک کا خرچہ کم کرنے اور وقت بچانے کے لیے بھی مولٹنگ کی جاتی ہے۔
  • مارکیٹ میں انڈوں کی قیمت کم ہوتو مولٹنگ کرنا زیادہ مناسب ہے۔

نیا فلاک عام طور پر پیداواری لحاظ سے زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ دوسری پیداوار پہلے سال کی پیداوار سے 5 سے 10 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔مولٹنگ کے دوران کے تھائی رائیڈ (Thyroid Gland) اس سارے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب اس میں تھائی رائیڈگلینڈ کے ہارمون (T3) کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اس سے پر گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب T3کی مقدار عام مقدار تک آجاتی ہے تو پر گرنا بند ہو جاتے ہیں جسم سے پر اس ترتیب سے گرتے ہیں۔

  • سر 2- گردن 3- سینہ (چھاتی) 4- کمر 5-پیٹ 6-دُم

پر جھڑ جانے کے بعد ہارمون ٹی تھری (T3) کی مقدار مناسب ہو تی ہے اور نئے آنے لگتے ہیں پھر ایسٹروجن (Oestrogen) کی مقدار بڑھنے سے نئے پر آنا رُک جا تے ہیں اور انڈوں کی پیداوار شروع ہو جاتی ہے۔

مولٹنگ سے

  • پرانے پر نئے پروں سے تبدیل ہو جاتے ہیں( پرانے پروں کی جگہ نئے پر آجا تے ہیں)
  • جسم میں موجود چربی استعمال ہو جاتی ہے اور انڈوں سے پیداوار شروع ہو جاتی ہے۔

مولٹنگ کا مقصد جسم کا وزن (چربی ) 25 سے 30 فیصد تک کم کرنا اور جانور کو مناسب وقفہ دینا ہے تاکہ اس سے جسم کے جو حصے مسلسل پیداوار کے دوران متاثر ہو تے ہیں وہ اپنی اصلی حالت میں واپس آجائیں۔ مولٹنگ کرنے کے لیے درج ذیل با توں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

  • شدید گرمی یا سردی میں مولٹنگ نہیں کرنی چاہیے ، درمیانہ مو سم اس کے لیے بہتر ہے۔
  • مولٹنگ کے وقت مرغیوں کا وزن نہیں کرنا چاہیے ۔
  • مرغیوں کی صحت اچھی ہو نی چاہیے۔

مولٹنگ شروع کرنے سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے

  • مرغیوں کو اندرونی کیڑے(ملپ) کنٹرول کرنے کے لیے ادویات دیں۔
  • مرغیوں کو رانی کھیت کی ویکسینیشن کریں۔
  • مرغیوں کو خوراک اور پانی چوبیس گھنٹے دینا چاہیے ۔
  • وسیع اثر رکھنے والی ادویات (Broad Spectrum Antibiotics) اور وٹامنز 5 سے 7 دن کے لیے دیں۔
  • شیڈ میں چوبیس گھنٹے روشنی مہیا کریں۔

مولٹنگ کا طریقہ

  • مولٹنگ عام طور پر تھائی روکسن (Thyroxin)، پروجیسٹر ون(Progesterone) ہارمون یا دھات جیسے زنک (Zn) ، کاپر (Cu) یا آیو ڈین (Iodine) دینے سے کی جاتی ہے۔
  • جانوروں کو ذہنی دباؤ میں رکھنے سے اس کے جسم میں ہارمون کی مقدار بڑھتی ہے اور کم ہوتی ہے اس سے بھی مولٹنگ کی جا سکتی ہے عام طریقہ ہے۔
دن خوراک پانی روشنی
0 سے 7 دن سارادن خوراک دیں 24 گھنٹے پانی دیں 24 گھنٹے روشنی دیں
8 سے 10 دن خوراک بالکل نہیں دینی 24 گھنٹے پانی دیں 6 گھنٹے روشنی دیں
11 سے 14 دن خوراک بالکل نہیں دینی 24 گھنٹے پانی دیں 6 گھنٹے روشنی دیں
15 سے 49 دن 45 گرام باریک  مکئی فی جانور +2 فیصد کیلشم کاربونیٹ یا راشن نمبر 3 24 گھنٹے پانی دیں 8 گھنٹے روشنی دیں
50 دن راشن نمبر 3(24 گھنٹے ) 24 گھنٹے پانی دیں 12 سے 15 گھنٹے روشنی دیں

50 دن کے بعد جانور 60 سے 70 گرام خوراک سارے دن میں کھائے گا ۔ اسے ہر ہفتہ 10 گرام تک بڑھا تے 110 گرام تک لے آئیں۔ مولٹنگ میں خوراک ایک سے 14 دن کے لیے جانوروں کو دینا بند کی جا سکتی ہے لیکن موسم اور وزن کو کم کرنے کو مدنظر رکھتے ہو ئے دنوں کی مقدار کو کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے ۔ گرم موسم میں مولٹنگ کے دوران پانی بند نہ کریں۔

دوسرے طریقے

  • تھائی روکسن 35 (Thyroxin) ملی گرام فی جانور 14 دن کے لیے دیں۔
  • خوراک کے بغیر اور 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کے ساتھ جانوروں کو 14 دن تک رکھنا۔
  • زنک آکسائیڈ (Zn O2)3 سے 5 گرام فی کلو گرام خوراک 14 دن کے لیے دیں۔
  • ایک گرام کیلشم (Ca)اور 7.04 گرام زنک سلفیٹ (Zn So4) فی کلو گرام خوراک میں14 دن کے لیے دیں۔
  • پروجیسٹرون ہارمون (ہائیڈرو کسی پروجیسٹرون (Hydroxy Presterone) 0.1 ملی لیٹر فی جانور انجکشن لگائیں۔ ایک دن چھوڑ کر انجکشن 14 دن تک یعنی کل سات انجکشن لگائیں۔
  • کاپر سلفیٹ(CuSo2) 4 گرام فی کلو گرام خوراک یا پسی ہوئی مکئی ملادیں۔
    مولٹنگ کے دوران 14 دن کے بعد باریک مکئی یا راشن نمبر 50،2 گرام فی مر غی کے حساب سے 50 دن تک استعمال کریں اس کے بعد راشن نمبر 3 استعمال کریں ۔ شروع میں جانور60 سے 70 گرام خوراک کھائیں گے۔ ان کی خوراک 10 گرام فی ہفتہ کے حساب سے بڑھاتے رہیں۔ان طریقوں میں جانوروں کو بھوکا رکھنے کا طریقہ (بغیر خوراک،پانی کے) اور خوراک میں زنک استعمال کرنے کا طریقہ زیادہ موثر اور بہتر ہے۔