(Beak Trimming) مرغیوں کی چونچ کاٹنا

کینی بولزم (Cannibolism) (ایسی عادت جس میں مرغیاں ایک دوسرے کی کلغی، پاؤں اور پروں کو نوچتی ہیں) کی روک تھام کے لیے عام طور پر جو پریکٹس استعمال کی جاتی ہے اس کو چونچ کاٹنا کہتے ہیں۔ چونچ اس طرح کاٹنی چاہیے کہ مرغیوں پر کم سے کم دباؤ پڑے اور اتنی کاٹنی چاہیے کہ وہ دوبارہ نشوونما اختیار نہ کرسکے ۔انڈے دینے والی مرغیوں کے چوزوں میں سات سے پندرہ دن کی عمرمیں اوپر والی چونچ کا ایک تہائی حصہ کاٹ دینا چاہیے یہ چوزوں میں ایک دوسرے کو کاٹنے کی عادت کو کنٹرول کرتا ہے ۔

فوائد

  • پروں کو نوچنے کی عادت سے روک تھام۔
  •  پاؤں کے کاٹنے کی عادت کی روک تھام کے لیے مفید۔
  • خوراک کو استعمال یا کھلانے کی صلاحیت میں بہتری۔
  • شرح اموات کم سے کم۔
  • تمام مرغیوں کا گروپ سائز کے لحاظ سے ایک جیسا رہے گا۔

نقصان
چونچ کاٹنے کے ایک سے دو ہفتے کے درمیان مرغی کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔
نشوونما کی شرح ایک عرصہ تک کم رہے گی۔ مرغی جس کی چونچ کاٹ دی گئی ہو اسے ایسی مرغی جس کی چونچ نہ کاٹی گئی ہو کے برابر اور وزن کرنے کے لیے 10 تا 20 دن کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔

طریقہ کار
مرغی کو پکڑیں اور اس کی چونچ کو مشین کے قریب لے آئیں اس کے بعد اس کی اوپر والی چونچ کا ایک تہائی حصہ گرم بلیڈ کے نیچے رکھیں اور اپنے پاؤں سے مشین کے حصہ کو دبائیں جس سے مرغی کی چونچ کا ایک تہائی حصہ کٹ جائے گا۔ اس کے بعد کاٹے گئے حصے کو بلیڈ کے ساتھ آہستگی سے تھوڑا رگڑیں تاکہ خون خارج نہ ہو۔ مشین کا ٹمپریچر عام طور پر   1500°F  یا  815°C ہوتا ہے۔

عمر
بیک ٹرمینگ پہلے 10 تا 15 دنوں کے درمیان کی جاتی ہے۔
اگر ضرورت پڑے تو چونچ کاٹنے کا دوسرا مرحلہ 18 ہفتے بعد شروع ہوتا ہے اس میں چونچ کو گرم بلیڈ کے ساتھ چھوا (Touch) جاتا ہے۔

بریڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی مرغیوں کی چونچ کاٹنے کا عمل

  • 6  تا  8 دنوں میں دونوں چونچیں مساوی طور پر کاٹ دی جاتی ہیں۔
  • 2  تا  10 ہفتے کے بعد ایک تہائی حصہ مزید دونوں چونچوں کو مساوی کاٹ دیا جاتا ہے۔
  • 18  ہفتے کے بعد بھی چونچ کاٹ سکتے ہیں لیکن انڈے دیتی مرغی کی چونچ نہیں کاٹنی چاہیے۔