مرغی خانے کی تعیمر کے بنیادی اصول

صاف ستھرا ماحول کا میاب پولٹری فارمنگ کی پہلی ضرورت ہے۔ اس لیے ایک پولٹری فارم دوسرے پولٹری فارم سے کم از کم ایک کلومیٹر کے فاصلے پرہونا چاہیے تا کہ بیماریاں پھیلنے کے خطرات کم سے کم ہوں ۔ پولٹری فارم کی تعمیر کرنے کے لیے درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

  •  پولٹری فارم آبادی سے کم از کم پانچ میل دور ہونا چاہیے۔
  •  صاف اور میٹھا پانی میسر ہو۔
  •  بجلی کی سہولت میسر ہو۔
  • زمین سیم سے پاک ہو، اس کے لیے ریتلی زمین بہتر رہتی ہے کیونکہ ریت آسانی سے پانی جذب کرسکتی ہے۔
  • زمین کی ڈھلوان فارم سے باہر کی طرف ہونی چاہیے۔ اگر فارم اردگرد سے نیچا ہو گا تو اس کی صفائی کرنامشکل ہوگی۔
  •  فارم کےا ردگرد کوئی  ایسی عمارت نہیں ہونی چاہیے جو ہوا کی آمد ورفت روک دےاس کے علا وہ شیڈ میں سورج کی مناسب روشنی کا نظام بھی ہونا چاہے۔
  •  بروڈ ہاؤس (چوزوں کے پہلے آٹھ ہفتوں کے لیے کمرہ) بڑے شیڈ سے کم از کم (90) میٹر کے فاصلے پر ہونا چاہیے تا کہ بیماریوں کی روک تھام کی جا سکے۔

سمت
گرم علاقوں میں لمبائی کے رخ شیڈ کی سمت مشرق مغرب ہو نی چا ہیے تا کہ سارا دن سورج کی گرمی شیڈ میں موجود جانوروں پر اثر انداز نہ ہو۔ سورج مشرق سے نکلے تو اس کی گرمی تھوڑی دیر کے لیے چوزوں پر اثر انداز ہوگی کیونکہ سورج شیڈ کی چوڑائی کے سامنے ہوگا اور سارا دن سورج شیڈ کے اوپررہے گا اور سورج کی شعاعیں شیڈ میں داخل نہیں ہوں گی اور شام کو تھوڑی دیر کے لیے سورج دوسری طرف آئے گا اس طرح شیڈ سارادن ٹھنڈا رہے گا۔ سرد علاقوں میں شیڈ کا رخ شمال جنوب ہونا چاہیے۔ اس سے جب مشرق سے سورج نکلے تو لمبائی کے رخ سارا دن اس میں سورج کی روشنی پڑے گی۔آدھا سورج کی روشنی پڑے گی ۔آدھا دن مشرق کی طرف سے اور آدھا دن مغرب کی طرف سے شیڈ میں روشنی آئے گی جبکہ سارے دن میں تھوڑی دیر کے لیے جب سورج بالکل چھیت کے چلا جائے گا اس وقت شیڈ شعاعوں کے بغیر رہے گا اس طرح سارا دن شیڈ گرم رہے گا ۔

شیڈ کی لمبائی
شیڈ کی لمبائی کوئی بھی رکھی جائے لیکن مرغیوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اس کی لمبائی 100 فٹ رکھنا بہتر ہے۔

شیڈ کی چوڑائی
شیڈ کی چوڑائی 30فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے تا کہ ہوا کی آمد ورفت ہو سکے۔

شیڈ کی اونچائی
شیڈ کی اونچائی گرم علاقوں میں 10 سے 12فٹ ہونی چاہیے جبکہ سرد علاقوں میں اس کی اونچائی 8 سے 10 فٹ ہونی چاہیے۔

دو شیڈز کے درمیان فاصلہ
دوشیڈز کے درمیان فاصلہ 30 سے 50فٹ ہونا چاہیے۔

ایک فارم سے دوسرے فارم کا فاصلہ
ایک فارم سے دوسرے فارم کا فاصلہ ایک کلومیٹر ہونا چا ہے جبکہ بریڈ فارم کے لیے یہ فاصلہ تین کلومیٹر ہونا چاہیے