(Avian Leukosis Complex) ایوین لیوکوسس کومپلیکس
لیوکوسس وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے ۔ یہ کینسر کی طرح ہوتی ہے جس کی کئی قسمیں ہیں جن میں خون کا کینسر، جگر کا کینسر، ہڈیوں کا کینسر زیادہ عام ہیں ۔ یہ بیماری پوری دنیامیں پھیلی ہوئی ہے جو کہ پوری دنیا میں پولٹری کی صنعت کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان میں یہ بیماری عام ہے۔
وجوہات
یہ بیماری ایک وائرس کے ذریے پھیلتی ہے۔
متاثرہ پرندے
مرغ ، بطخ، گنی فاؤل، کبوتر، بٹیر، اورٹر کی ،لیکن زیادہ تر مرغ میں پائی جاتی ہے۔
جراثیم کے منتقل ہونے کے طریقے
یہ بیماری زیادہ تر انڈے اور نر جرثومے کے ذریعے والدین سے چوزوں میں آ جاتی ہے۔ زندہ ویکسین کرنے سے بھی پھیلتی ہے۔
ظاہری علامات
- یہ بیماری 16 ہفتے سے زیادہ عمر کے پرندوں میں ہوتی ہے۔
- کلغی کا پیلا ہونا اور سکڑ جانا۔
- خوراک کا کم کھانا اور انڈے کم دینا۔
- اچانک اموات۔
- کمزوری ، خون کی کمی۔
اندرونی علامات
- جگر، تلی اورگردوں پر سفید رنگ کی گلٹیاں نکل آنا۔
- جسم کے اندرونی اعضاخاص طور پر جگر کا بڑھ جانا۔
- سینے کی ہڈی پر گوشت نہ ہونا کم ہونا۔
علاج اور احتیاطی تدابیر
اس بیماری کے لیے کوئی علاج موجو نہیں ہے نہ ہی اسے ویکسین کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ صرف صفائی کے اصولوں پر عمل کر کے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور بیمار پرندوں کو دوسرے تندرست پرندوں سے علیحدہ کر کے بچایا جاسکتا ہے۔
وبا پھیلنے کی صورت میں
- پروں کو اکٹھا کر کے جلا دینا چاہیے۔
- کوئی اینٹی بائیوٹک دیں تاکہ کوئی اور بیماری نہ ہو۔
- خوراک اور پانی میں وٹامن دیں۔
میریکس اور لیکوسس میں فرق
نمبر شمار | علامات | میریکس | لیکوسس |
---|---|---|---|
1 | بیمار جانوروں کی عمر | 6-16ہفتےعام طور پر | 16 ہفتے یا اوپر |
2 | وجہ بیماری | DNA (Virus) | RNA (Virus) |
3 | عام جگہیں جہاں Tumor بنتا ہے | نروز، آنکھیں، جلد، گردے، تلی، جگر، دل | جگر، برسہ (Bursa)، گردے |
4 | شرح اموات | 10-20 ہفتوں کے اوپر اکثر اموات | 12سے 24 ہفتے تک |
5 | پھیلاؤ | ماحول کے ذریعے | Breeder کے ذریعے |
6 | جسم کا حرکت نہ کرنا | موجودہ | نہیں |
7 | نروز کا بڑھنا | موجودہ | نہیں |
8 | (برسہ) کا بڑھنا | سائز کا کم ہونا | سفید دھبے پڑنا |
9 | روک تھام | پہلے ویکسین | قدرتی مدافعت پرندوں کے اندر ہونا |
10 | علاج | نہیں صرف طاقت کے لیے وٹامن دیں | وٹامن دیں یا دوسری بیماری سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش دوائی دیں۔ |